۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جبهه عمل اسلامی لبنان

حوزہ/تحریکِ عمل اسلامی لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آسٹریلیا کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کئے جانے والے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریکِ عمل اسلامی لبنان نے ایک بیان میں آسٹریلیا کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کئے جانے والے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امریکی اور اسرائیلی غلامی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

تحریک عمل نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ مجرمانہ،ظالمانہ اور ایک غیر قابل قبول فیصلہ ہے اور یہ برطانیہ اور بعض مغربی ممالک کے فیصلے کے عین مطابق اور صہیونی وحشی دشمن اور امریکہ کی شریر اور شیطانی حکومت کے مفاد میں ہے۔

تحریک عمل اسلامی لبنان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس فیصلے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کہا کہ حزب اللہ،لبنان میں ایک مؤثر اور کارآمد اور بہت ہی مقبول جماعت ہے،جس کی ایوان نمائندگان اور لبنانی حکومت میں مضبوط نمائندگی ہے اور تمام لبنانیوں کی طرح حزب اللہ کو بھی اپنی سرزمین کا دفاع اور قابضین سے آزاد کرانے کا مکمل حق حاصل ہے۔

تحریک عمل لبنان نے آسٹریلیا کے فیصلے کو امریکی صہیونی غلامی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اپنی سرزمین اور قوم کا دفاع کرنے والا دہشت گرد نہیں ہے بلکہ دہشت گرد غاصب صہیونی حکومت ہے جو فلسطینی مظلوم قوم پر وحشیانہ جارحیت میں مصروف عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .